
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےفائنل میں بھارت اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکےبعدمیگاایونٹ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہے،ٹورنامنٹ میں آٹھ ملکوں کی ٹیموں نےشرکت کی جبکہ بھارت کےمیچ ہائبرڈماڈل کےطورپردبئی میں کرائےگئے۔
بھارت نےپہلےسیمی فائنل میں آسٹریلیاکوشکست دےکرفائنل میں جگہ بنائی تونیوزی لینڈنےبھی دوسرےسیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کوہرا کر چیمپئنز ٹرافی 2025کےفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
میگاایونٹ کافائنل9مارچ بروزاتوارکودبئی کےانٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جس میں بھارت نیوزی لینڈکوشکست دنےکےلئےتیارہےتودوسری جانب کیویزبھارتی سورماؤں کومات دےکرچیمپئنزبننےکےلئےکوشش کرینگے۔
پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن :
پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو بھارت کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں ناقابل شکست رہی جبکہ نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ اے سے ہیں اور کارکردگی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ایک اچھا فائنل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
جہاں بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے تو وہیں نیوزی لینڈ کے بلے باز بھی کم نظر نہیں آتے جس کا ثبوت انہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف دیا جبکہ بولنگ میں بھی کیویز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سموگ کےتدارک کاکیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی
اپریل 4, 2025 -
پی ٹی آئی کوایک بارپھرجلسےکی اجازت مل گئی
اگست 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔