چیمپئنزٹرافی سےقبل سٹیڈیمزکی تعمیرچیلنج تھااللہ نےسرخروکیا،محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ سےقبل سٹیڈیمزکی تعمیرنوایک چیلنج تھا،اللہ تعالیٰ نےہمیں اورپاکستان کوسرخروکیا۔
غیرمعمولی سپیڈاورانتھک محنت سےنیشنل سٹیڈیم کراچی مکمل تیارہوگیاآج شام کورنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں عوام کا داخلہ فری ہوگا۔نامورگلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب میں پرفارم کرکے چار چاند لگائیں گے۔آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔
نئی پویلین عمارت، ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں،جدید ایل ای ڈی لائٹس، نئی سکور سکرینز اور گرل نصب کردی گئی،ہاسپٹلٹی باکسز کی اپ گریڈیشن، شائقین کرکٹ او رکھلاڑیوں کی سہولتوں میں اضافہ کیاگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ قذافی سٹیڈیم کے بعد آج نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا۔تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک ، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیم نے بھی قومی فریضہ سمجھ کر کام کیا۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا ۔
چیمپئنزٹرافی:بھارت کےہاتھوں بنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ
اپریل 6, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ تنزلی کاشکار
ستمبر 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔