چیمپئنزٹرافی سےمتعلق آج ہونیوالی میٹنگ کاشیڈول تبدیل

0
13

چیمپئنزٹرافی سےمتعلق انٹرنیشنل کرکٹ(آئی سی سی )کی میٹنگ آج نہیں ہوگی۔
ذرائع کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی چیمپئنزٹرافی سےمتعلق مشاورت جاری ہے،آئی سی سی کی میٹنگ اتواریاپیرکوہوگی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈاپنےموقف پرقائم ہے،پی سی بی اوربی سی سی آئی کووزارت خارجہ سےبات کرنےکےلئے مزیدوقت چاہیے ۔
یاد رہےکہ گزشتہ ر وزبھی آئی سی سی کی میٹنگ بےنتیجہ ختم ہوگئی تھی،جس کےبعداجلاس کوآج تک ملتوی کیاگیاتھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزپاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا تھا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا۔

Leave a reply