چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

0
18

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنزٹرافی میں شرکت کےلئےافغانستان کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی۔
افغان کرکٹ ٹیم کوسخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سےہوٹل پہنچایاگیا،افغان ٹیم آج آرام کےبعدکل سے لاہورمیں ٹریننگ کاآغازکرےگی،افغانستان پہلا میچ 21فروری کوجنوبی افریقہ سےکراچی میں کھیلےگی۔
رپورٹ کے مطابق 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں صرف بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply