چیمپئنزٹرافی کاانعقادپاکستان کیلئےاعزاز،ہم ہرٹیم کوکھلےدل سےخوش آمدید کہتے ہیں،محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کاانعقادپاکستان کےلئےاعزازہے،ہم ہرٹیم کوکھلےدل سےخوش آمدیدکہتےہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آئی سی سی ایسو سی ایٹس ممبرکمیٹی کےچیئرمین مبشرعثمانی سے ملاقات ہوئی،دونوں جانب سےچیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سےاہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اوریواےای کرکٹ کےفروغ کےلئے مزیداقدامات پرگفتگوہوئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےحوالےسےبات چیت کرتےہوئےاسٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پرپیشرفت کےبارےمیں بھی بتایا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاکستان چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلئے تیارہے ،پاکستان پرامن ملک ہے،پاکستانی قوم کرکٹ کوپسندکرتی ہے، چیمپئنزٹرافی کےلئے سیکیورٹی سمیت تمام ترانتظامات کوحتمی شکل دی جاچکی،کرکٹ شائقین چیمپئنزٹرافی کےبڑےمقابلےکےلئےبیتاب ہیں۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ تمام ممالک کواسٹیٹ گیسٹ کاپروٹوکول اورسیکیورٹی دی جائےگی ،چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کاانعقادپاکستان کےلئےاعزازہے،ہم ہرٹیم کوکھلےدل سےخوش آمدیدکہتےہیں،ہم نےکرکٹ اورسیاست کوالگ الگ رکھناہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔