
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کاسب سےبڑ اٹاکرا، پاک بھارت میچ صرف ایک دن کی دوری پر،سیمی فائنل تک رسائی کیلئےپاکستان کوبھارت اوربنگلہ دیش کوہراناہوگا۔
جی ہاں،میگاایونٹ کےبڑےٹاکرےمیں روایتی حریف پاکستان اوربھارت دبئی کےمیدان میں کل مدمقابل ہوں گے،پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں آج بھر پور پریکٹس سیشن کریں گی۔
شاہین ایونٹ میں کم بیک کیلئےپرعزم ہیں،جبکہ اوپنر فخرزمان پہلےمیچ میں فیلڈنگ کےدوران انجری کاشکارہوکرپورےٹورنامنٹ سےباہرہوگئےجس کی جگہ پر امام الحق ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔گروپ اےکےپوائنٹس ٹیبل پرپاکستان کاآخری نمبر موجودہے،سیمی فائنل تک رسائی کیلئےپاکستان کوبھارت اوربنگلہ دیش کو ہراناہوگا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے ،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:انگلینڈکاآسٹریلیاکو352رنزکاہدف
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عظیم باکسر محمد علی کلے کی یاد میں
جون 3, 2024 -
اے ایس پی شہربانو کی دلہا کون ہے؟
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔