چیمپئنزٹرافی کاشیڈول:آئی سی سی کاہنگامی اجلاس طلب

0
141

چیمپئنزٹرافی کےشیڈول کےلئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نےمنگل کوہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق میٹنگ میں پاکستان اوربھارت سمیت تمام ممبربورڈ شریک ہوں گے،بھارتی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ اجلاس میں چیمپئنزٹرافی کےمستقبل سےمتعلق فیصلہ ہوگا۔
بھارتی میڈیاکاکہناہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہنگامی میٹنگ ورچوئل ہوگی،اجلاس میں بھارت کےپاکستان جانےسےانکارپربات ہوگی،پاکستان کےہائبرڈماڈل پررضامندہونےیانہ ہونےپربھی بات ہوگی،چیمپئنزٹرافی کےشیڈول،فارمیٹ اورگروپ اسٹیج مقابلوں پربات ہوگی،چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اوربھارت کےمیچ سےمتعلق بھی بات ہوگی۔ہائبرڈماڈل کی صورت میں سیمی فائنل اورفائنل کی حکمت عملی زیربحث آئےگی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کاکہناہےکہ آئی سی سی نےکسی ہنگامی اجلاس سےمتعلق اب تک نہیں بتایا۔

Leave a reply