چیمپئنزٹرافی کس مقام پرہوگی،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےاپنےموقف پروضاحت دےکربال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کےکورٹ میں پھینک دی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کےساتھ چیمپئنزٹرافی کےمعاملےپررابطہ کیا۔پی سی بی اب آئی سی سی کےجواب کامنتظرہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر اپنا مؤقف آئی سی سی کے سامنے واضح کرتے ہوئے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینک دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا توپاکستان کبھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا۔
واضح رہےکہ بھارت چیمپئنزٹرافی کےلئے پاکستان آنےسےانکارکرچکاہےبھا رتی ہٹ دھرمی پر پاکستان نےبھی آئی سی سی کوہائبرڈماڈل میں کھیلنےسےواضح پیغام دے دیا ہے کہ بھارت اس معاملےمیں سنجیدگی دکھائے۔
تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔
چیمپئنزٹرافی:پاکستان نے15رکنی سکواڈکااعلان کردیا
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |