چیمپئنزٹرافی کھیل پاؤں گایانہیں اس کامجھےعلم نہیں،صائم ایوب

0
8

پاکستان کرکٹ ٹیم کےابھرتےہوئےبلےبازصائم ایوب نےکہاہےکہ چیمپئنز ٹرافی کھیل پاؤں گایانہیں اس کا مجھےعلم نہیں۔
لندن میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےنوجوان کرکٹرصائم ایوب کاکہناتھاکہ میرےچیمپئنزٹرافی کھیلنے سے متعلق پی سی بی بہترجانتاہے،چیمپئنزٹرافی کھیل پاؤں گایانہیں اس کامجھےعلم نہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ لندن قیام کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میری تمام رپورٹس پی سی بی اورمیڈیکل پینل کےپاس ہیں،شائقین سےگزارش ہےکہ وہ میرےلئے دعاکریں۔
واضح رہےکہ صائم ایوب دورہ جنوبی افریقہ کےدوران دوسرےٹیسٹ میچ کےپہلےروزفیلڈنگ کےدوران پاؤں فریکچرہونےسے زخمی ہوئےتھے۔

Leave a reply