چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کب ہوگی؟تفصیلات سامنےآگئیں

0
17

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نےچیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریبات کاشیڈول تیارکرلیا۔
ذرائع کےمطابق افتتاحی شیڈول آئی سی سی کی ہدایات اورمشاورت سے تیار کیا گیاہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےتمام تقریبات کی حتمی منظوری دےدی۔
شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔
دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کاکہناہےکہ چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply