چیمپئنزٹرافی کےشیڈول کامعاملہ:آئی سی سی نےبورڈمیٹنگ طلب کرلی

0
11

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025کےشیڈول کامعاملہ ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 29نومبرکوبورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ترجمان آئی سی سی نےتصدیق کی ہےکہ بورڈکی طرف سےبلائی گئی میٹنگ آن لائن ہوگی اورتمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق بورڈمیٹنگ میں چیمپئنزٹرافی کےشیڈول اورآئندہ کالائحہ عمل طےکیاجائےگااوراس میٹنگ میں اہم فیصلےمتوقع ہیں ،اجلاس میں چیمپئنزٹرافی پر مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان آپشنز میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی، یا ٹورنامنٹ کا التوا شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ کی ترجیح چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اپنانا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس ماڈل کی مخالفت کرچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اراکین کی رائے اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔
واضح رہےکہ بھارت نےپاکستان آکرایونٹ میں شرکت کرنےسےانکارکیاتھاجس کےجواب میں پاکستان نےکسی بھی ہائبرڈماڈل قبول کرنےسےصاف انکارکردیاہے۔
تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی تاحال شیڈول کااعلان نہیں کرسکا۔
آئی سی سی کو براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ کا سامنا ہے اور براڈ کاسٹ رائٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply