چیمپئنز ٹرافی 2025: ون ڈے یاٹی20 فارمیٹ ؟

0
61

پاکستان ٹوڈے: چیمپئنز ٹرافی 2025: ون ڈے فارمیٹ میں کھیلی جائے گی یاٹی20 فارمیٹ میں ؟

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال ہونیوالے ٹرافی کے فارمیٹ میں تبدیلی پر غور شروع کردیا ۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آئی سی سی ہیڈکواٹرز میں براڈکاسٹرز سمیت سٹیک ہولڈرز کے درمیان میٹنگ ہوئی، جس میں تجویز دی گئی۔

کہ چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ کو 50 اوورز کی بجائے ٹی20 فارمیٹ پر کروایا جائے، اعداد و شمار پیش کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد سے 50 اوورز فارمیٹ میں شائقین کی 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ براڈ کاسٹرز اشتہار کے باعث ون ڈے فارمیٹ کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم سلاٹس کے فروخت ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 اگلے برس فروری اور مارچ کے وسط میں منعقد ہوگی، جبکہ منتظمین کیلئے بڑا چیلنج 8 ٹیموں کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے مختص کردہ 17-18 دن کی ونڈو تلاش کرنا ہے۔ آئی سی سی نے ون ڈے فارمٹ کے طور پر ایونٹ کے حقوق فروخت کر دیے ہیں،

اس لیے فارمیٹ کو تبدیل کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنا ہوگی۔دوسری جانب آئی سی سی کے اعلیٰ حکام چیمپئینز ٹرافی 2025 کو ون ڈے فارمیٹ پر ہی کروانے کیلئے بضد ہیں۔

Leave a reply