چیمپئن ٹرافی 2025بھارت نےپاکستان دورےپرلال جھنڈی دکھادی۔
پاکستان میگاایونٹ کی میزبانی کرنےجارہاہے۔ایسےمیں بھارت کی جانب سےروایت برقراررکھتےہوئےپاکستان آنےسےانکارکیاجارہاہے۔تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی سی سی کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی عدم شرکت پر متبادل پلان پر سوچنا شروع کردیا گیاہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا سکتا ہے، جس میں بھارت کے میچ پاکستان میں نہیں ہو سکیں گے۔
دوسری جانب بھارت میگاایونٹ میں شرکت نہ کر کے آئی سی سی کے لیے مشکل کھڑی کر رہا ہے، تاہم متبادل مقام کا آپشن زیر غور ہے۔جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور لاہور کے علاوہ دبئی میں بھی کھیلے جائیں گے، بورڈز کی جانب سے منظوری کی صورت میں ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کی صورت میں صورتحال اس لیے بھی زیر غور ہوگی کیونکہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں جانے کی صورت میں میچ پاکستان میں نہیں ہو پائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سہ فریقی سیریز،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
فروری 3, 2025چیمپئنزٹرافی کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔