چینی بحران،حکومت کاشوگرملزکیخلاف ایکشن

0
5

ملک میں جاری چینی بحران،وفاقی حکومت نےشوگرملزکےخلاف ایکشن لےلیا، تمام ذخیرہ اپنےکنٹرول میں لےلیا۔
وزارت فوڈحکام کاکہناہےکہ وفاقی حکومت نےملک بھرمیں موجودچینی کاتمام ذخیرہ اپنےکنٹرول میں لےلیاہے،18شوگرملزکےمالکان کےنام بھی ای سی ایل میں ڈال دیےگئےہیں،چنددنوں میں ای سی ایل میں ڈالےگئےنام بھی جاری کریں گے۔
وزارت فوڈ حکام کابتاناہےکہ 19لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگرملزکی بجائےحکومتی کنٹرول میں چلی گئی ،فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اورقیمتیں مزیدبڑھنےکےخدشے کےپیش نظرکیاگیا،تمام شوگرملزمیں چینی سٹاک پرایف بی آرکےایجنٹس تعینات کردئیےگئےہیں،شوگرملوں کےچینی سٹاک پرٹریک اینڈٹریس سسٹم لگادیا گیا۔

Leave a reply