چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
چین کے بیڈمنٹن کے قومی کھلاڑی ژانگ ژی کی دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے میں کھیلے جا رہے ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انڈونیشین بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا جب ژانگ ژی جاپان کے کازوما کاوانو کے مدمقابل تھے۔
میچ کے دوران چینی کھلاڑی کو گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے اور اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ژانگ ژی اپنے لاجواب کھیل کے باعث چین میں بہت مشہور تھے اور اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران وہ کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔