چینی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل V3.1 متعارف

0
1

چینی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل متعارف، ڈیپ سیِک نے اپنا نیا اے آئی ماڈل ڈیپ سیِک V3.1 لانچ کر دیا۔
کمپنی کے مطابق یہ ماڈل ہائبرڈ انفیرینس سٹرکچر، تیز پروسیسنگ اور مضبوط ایجنٹ صلاحیتوں سے مزین ہے، اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماڈل کی اے پی آئی قیمتوں میں 6 ستمبر سے تبدیلی کی جائے گی۔
ڈیپ سیِک کے مطابق اس ماڈل کی ٹریننگ پر صرف 5.6 ملین ڈالر لاگت آئی ہے، لیکن اس نے کوڈنگ بینچ مارک پر 71.6 فیصد سکور حاصل کیا جو امریکی کمپنیوں اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے مہنگے ماڈلز کے برابر ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی کمپنیاں محدود وسائل کے باوجود زیادہ مؤثر حل تیار کر رہی ہیں۔
ڈیپ سیِک نے اوپن سورس حکمتِ عملی اپنائی ہے، جس سے اسے بھاری سرمایہ واپس لینے کیلئے پریمیئم قیمتیں وصول کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، یوں کمپنی نے اپنی برتری صرف تکنیکی صلاحیت پر نہیں، بلکہ کم لاگت اور آپریشنل مؤثریت پر قائم کی ہے۔

Leave a reply