
حکومت پاکستان امپورٹڈچینی پرسبسڈی نہ دے،آئی ایم ایف نےاعتراضات اٹھادیے۔
ذرائع کےمطابق بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) نےچینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینےپرتحفظات کااظہارکردیا،امپورٹڈچینی 249روپےمیں پاکستان پہنچےگی،امپورٹڈچینی پر55روپےفی کلوسبسڈی دینا پڑےگی،آئی ایم ایف نےچینی پرسبسڈی دینےاورٹیکس کی چھوٹ دینےسےمنع کردیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ امپورٹڈچینی کابڑاحصہ گھریلوکی بجائےصنعتی صارفین کے استعمال میں جائےگا، ایسےاقدامات سے7ارب ڈالرقرض پروگرام متاثر ہونے کاخدشہ ہوسکتاہے،حکومت نےچینی کی درآمدپردی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پرغورشروع کردیا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ چینی درآمدکافیصلہ مکمل طورپرختم کیےجانےکابھی امکان ہے،نجی شعبےکیلئےدی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینےپربھی غورجاری ہے،حکومت نے5لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدپرتمام ڈیوٹیزمعاف کردی تھی،چینی درآمدپرٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف معاہدےکی کھلی خلاف ورزی ہے،آئی ایم ایف نے درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی حکومتی وضاحت مستردکردی۔
ذرائع کےمطابق حکومت نےموقف اختیارکیاکہ چینی کی درآمدفوڈایمرجنسی کےتحت کی جارہی ہے۔ چینی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار200روپےفی کلوسے تجاوزکرچکی ہے۔
ذرائع نےدعویٰ کیاہےکہ کابینہ نےوزارت خزانہ کی رائےکےبغیردرآمدکی منظوری دی،ایف بی آرکی جانب سےدرآمدی چینی پرتمام ٹیکس وڈیوٹیزمعاف کی گئیں،ٹی سی پی 3لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ٹینڈرپہلےہی جاری کرچکی ہے،چینی درآمدکی بولی جمع کرانےکی آخری تاریخ18جولائی مقررکی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نےحکومت سےرابطہ کیااورکہاکہ پاکستان میں 25نومبرتک کی چینی موجودہے،نومبرتک ہرماہ5لاکھ 30ہزارٹن چینی فراہم کرسکتےہیں،حکومت پاکستان چینی پرفی کلو25روپےسےزائدسیلزٹیکس وصول کررہی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان
جولائی 15, 2025اےڈی بی کی پاکستان کےڈیجیٹل ایکوسسٹم اوراسٹیٹس پررپورٹ جاری
جولائی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔