چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کا انوکھا طریقہ وائرل
چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کا انوکھا طریقہ وائرل، 15 منٹ میں جتنے نوٹ گنے، وہ بونس ہو گا ۔
چین کی منافع بخش کمپنی کی ملازمین کو انوکھی پیش کش،چینی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق کرینیں بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر میں 11 ملین ڈالر تک بونس دینے کا اعلان کیا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 3 ارب 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیش کش کی کہ وہ مختص کردہ وقت میں جتنے پیسے گن سکتے ہیں ،گن کر اسے اپنا بونس سمجھیں جس پر ورکرز کی قسمت چمک اٹھی۔
کمپنی کے اس اعلان پر ملازمین خوب تیاری کے ساتھ دفتر آئے اور ایک بڑی میز پر رکھی رقم کے ڈھیر سے مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے گننے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق مقررہ 15 منٹ کے وقت میں سب سے زیادہ پیسے ایک ملازم نے گنے، جس کا سالانہ بونس 1 لاکھ یوآن بن گیا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 38 لاکھ 85 ہزار سے زائد بنتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ہینان مائننگ کرین کمپنی اپنے فراخدلانہ بونس کی وجہ سے وائرل ہوئی ہے، کیونکہ 2023 میں بھی اس کمپنی نے سالانہ عشائیہ کے دوران اپنے ملازمین میں بڑی نقد رقم تقسیم کی تھی۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق منفرد انداز میں بونس تقسیم کرنے سے نا صرف ملازمین خوش ہوتے ہیں، بلکہ دنیا بھر میں اس اقدام کی وجہ سے کمپنی کی شہرت بھی بڑھتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |