
چینی کمپنی کا اے آئی ماڈل دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تاحال مصنوعی ذہانت آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں امریکی کمپنیوں کا غلبہ ہے،مگر ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک اس معاملے میں امریکا کو ٹکر دینے کیلئے میدان میں آ گئی۔
دنیا بھر میں اس کمپنی کا ڈیپ سیک آر1 لارج لینگوئج ماڈل بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور اس نے صارفین کی بھر پور توجہ حاصل کر لی ہے۔
ماہرین کے مطابق آر1 ماڈل اگر اوپن اے آئی ،چیٹ جی پی ٹی تیار کرنیوالی کمپنی سے بہتر نہیں تو کم بھی نہیں، جو اس امریکی کمپنی کا ابھی دستیاب سب سے بہترین ماڈل ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینی کمپنی کا اے آئی ماڈل مفت دستیاب ہے۔اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنائی اور مائیکرو سافٹ کو پائلٹ کے مختلف ورژنز ہیں اور ان کے سب سے بنیادی ماڈلز کو ہی مفت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں ڈیپ سیک کی جانب سے صارفین کو صرف ای میل ایڈریس کے ذریعے سائن اپ ہونے کا موقع دیا جاتا ہے، جس کے بعد صارفین اس کے وی 3 اور آر 1 ماڈلز کو استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق وی 3 نے inference سپیڈ میں اہم بریک تھرو حاصل کیا ہے اور یہ ابھی اوپن سورس اے آئی ماڈلز کے لیڈر بورڈ میں ٹاپ پر ہے۔دوسری جانب آر 1 دیگر شعبوں میں حیران کن حد تک بہتر کام کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یقیناً دیگر کمپنیوں کے اے آئی ماڈلز کے مفت ورژنز موجود ہیں ،مگر وہ ہماری طرح پریمیئم فیچرز تک مفت رسائی نہیں دیتے،یعنی چینی اے آئی ماڈل کے تمام فیچرز کو صارفین مفت استعمال کرسکتے ہیں ،بس شرط یہ ہے کہ صارفین اسے ذاتی سطح پر استعمال کریں، کسی کمپنی کیلئے نہیں،یہی وجہ ہے کہ آر 1 نے حیران کن طور پر امریکا میں ایپل کے ایپ سٹور پر چیٹ جی پی ٹی کی حکمرانی ختم کر دی ہے۔
چینی کمپنی نے آر 1 ماڈل کو محض 56 لاکھ ڈالر میں تیار کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس تک صارفین کو بالکل مفت رسائی دی جا رہی ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔