چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان

0
1

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری،چینی کمپنی نےالیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان کردیا۔
چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی لیٹن آٹو گروپ نے پنجاب میں چھوٹے الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
ماہرین کے مطابق اب کمپنی پاکستان خاص طور پر پنجاب کو نا صرف مقامی پیداوار، بلکہ برآمدات کے مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہے،کیونکہ یہاں امریکاکو برآمدکرنے کیلئے سب سے کم ٹیرف 19 فیصد لاگو ہوتا ہے، پاکستان میں چینی الیکٹرک وہیکلزکی آمدکا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔BYD، چانگان اور MG جیسے برانڈز پہلے ہی مارکیٹ میں قدم جما چکے ہیں، جبکہ دیگرکمپنیاں بھی سمبلنگ اور پیداواری امکانات پر غورکر رہی ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ مقابلے کے نئے دور میں جاپانی اور کوریائی کمپنیوں کو بھی اپنی حکمت ِعملی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔
کار ساز اداروں کاکہنا ہے کہ چینی گاڑیاں اگر مناسب قیمت پر متعارف ہوئیں تو جلد مارکیٹ پر قبضہ جما سکتی ہیں، صارفین کو بہتر اور سستی متبادل گاڑیاں مل سکیں گی ،جبکہ مقامی صنعت میں ٹیکنالوجی منتقلی، پرزہ جات کی تیاری اور بیٹری انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ماہرین کاکہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی آمد پاکستانی آٹو مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

Leave a reply