
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بڑا انکشاف کیاہےکہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ رد و بدل سے شوگر ملز نے (300)تین سو ارب روپے کمائے۔
چیئرمین پی اے سی خواجہ شیراز نےکہاہےکہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ رد و بدل سے صرف 42 خاندانوں نے 3 سو ارب روپے کمائے ہیں۔بھارت میں اسوقت پاکستانی 143 روپے کے حساب سے چینی دستیاب ہے۔ کیوں کسی کو بھی شوگر مل لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔جب تمام صوبوں نے کہا کہ چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے تو کیوں درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نےبتایاہےکہ سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو کم کرنے کا مقصد سستی چینی فراہم کرنا تھا۔ اگر درآمدی چینی پر 80 روپے کے ٹیکس ہونگے تو مہنگی ملے گی۔
دوسری جانب ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق پیر کو شوگر ملز مالکان کی جانب سے فی کلوگرام چینی کی مقررہ 165روپے کی ایکس مل قیمت کے برعکس 171روپے 50پیسے رہی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی کلو چینی 165روپے کی ایکس ملز قیمت پر دستیابی کی صورت میں تھوک میں فی کلو چینی 168روپے جبکہ ریٹیل میں 176روپے میں فروخت ممکن ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔