چین ،امریکاتجارتی جنگ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

0
61

چین اورامریکامیں تجارتی جنگ کےباعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ گرگئےجبکہ امریکی ٹیرف کی ہنگامہ آرائی سےکرپٹومارکیٹ بھی شدیدمتاثرہوئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بٹ کوائن میں سرمایہ کاری مزید کم ہونےسے80 ہزار ڈالر سےنیچےآگیا،بٹ کوائن کی قدر2ہزار700ڈالرکمی سے79ہزار445ڈالرہوگئی۔جبکہ ایتھریم کی قدر 177 ڈالرکی کمی سےایک ہزار521ڈالرہوگئی۔
غیرملکی ایجنسی کےمطابق سولانا6ڈالرکی کمی سے112ڈالرمیں فروخت ہوا،ڈوج کوائن 68سینٹ گرکر15سینٹ پرآگیا۔
دوسری جانب چین اورامریکامیں تجارتی جنگ کےباعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ مزید گرگئے،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت2ڈالرکمی سے 60.23ڈالرہوگئی،جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت2.7ڈالرکمی سے6.51ڈالرہوگئی۔
خبرایجنسی کےمطابق چین نےامریکی ٹیرف کےجواب میں ہالی ووڈکی فلموں کی نمائش پرپابندی لگانے پرغورشروع کردیاہے،چین ہالی ووڈکی فلموں کےلئے ٹریلین ڈالرکی دوسری بڑی مارکیٹ ہے،چین نے گزشتہ سال10فلمیں درآمدکیں،امریکی فلم انڈسٹری کودھچکا پہنچےگا۔

Leave a reply