چین اور پاکستان کے درمیان انسانی سپیس مشن، اہم معاہدہ طے پا گیا

چین اور پاکستان کے درمیان انسانی سپیس مشن،پاکستانی خلائی ایجنسی سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے درمیان پاکستان کے پہلے مینڈ سپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ۔
پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب کے موقع پر پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس پہلے انسانی سپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون قابل فخر ہے۔ اس مشن کیلئے چین کے خلاباز پاکستانی خلا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے، جس کے تحت ایک سال کی مدت میں پاکستانی خلاباز چائنیز سپیس سٹیشن میں سفر کر سکیں گے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں خلائی تحقیق کے شعبے کی ترقی پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے، انشاءاللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم خلا میں بھی جائے گا اور یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، جس پر ہم چینی دوستوں کے شکر گزار ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹرمپ کااضافی ٹیرف،بھارتی اپوزیشن مودی پربرس پڑی
اگست 7, 2025 -
علی امین گنڈا پور کی قنسداد دہشتگردی عدالت پیشی کا معاملہ
اپریل 16, 2024 -
پاکستان میں بارشیں ہی بارشیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
جون 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














