چین :سیاحوں کی خوش قسمتی لانے کی خاطر منفرد مہم جوئی

0
49

چین :سیاحوں کی چاقو کی دھار جیسے پہاڑ پرکوہ پیمائی ۔ چین کا ڈانشیا پارک اپنی منفرد زمین اور پہاڑیوں کی وجہ سے مشہور ہے، جس میں سب سے زیادہ مقبول قوس قزح نما پہاڑ ہیں۔

رین بو ماؤنٹین کے علاوہ یہاں دیگر کم مشہور، مگر دلچسپ قدرتی جگہیں بھی موجود ہیں، جن میں سے ایک گاؤچی لنگ مقام ہے۔ قدرت کا عجو بہ اور چاقو کی دھار جیسے اس پہاڑ کی تیز دھاریں پانی کے بہاؤ سے بنیں اور پھر بارش اور ہوا سے مزید ہموار ہوگئیں۔

گاؤنچ لنگ کی بناوٹ کو ایک بڑے چاقو کی دھار یا ایک سوئے ہوئے ڈریگن کی ریڑھ کی ہڈی سے تشبیہ دی جاتی ہے، جس کی پسلیاں باہر کی طرف پھیلی ہوئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ گاؤچی لنگ ڈانشیا پارک یہاں آنیوالے سیاحوں کیلئے شاندار نظارےاپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

اس پہاڑ کی دھاروں کے کچھ حصےانتہائی خطرناک سمجھے جاتے ہیں ،کیونکہ یہاں کوئی حفاظتی باڑ یا کیبل نہیں ، جو مہم جو اور کوہ پیمائی کے شوقین سیاحوں کو پہاڑ کے ہموار کنارے سے پھسلنے سے روک سکے، مگر اس کے باوجودخوش قسمتی کولانے کی خاطر اکثر سیاح چاقو کی دھار جیسے اس پہاڑ پر مہم جوئی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Leave a reply