چین سے لانچ کی گئی سیٹیلائٹ پاکستان کیلئے کیا کام کرے گی؟

0
5

پاکستان کا خلائی میدان میں اہم سنگ ِ میل عبور، ریموٹ سینسنگ سیٹیلائٹ کامیابی سے لانچ،چین سے لانچ کی گئی سیٹیلائٹ پاکستان کیلئے کیا کام کرے گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
چین سے لانچ کیا جانیوالا ریموٹ سینسنگ سیٹیلائٹ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے۔پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق یہ سیٹیلائٹ چین کے شی چانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹیلائٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی اور ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔ سیٹیلائٹ سی پیک، علاقائی منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔یہ سیٹیلائٹ نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور جغرافیائی خطرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔اس کے علاوہ اربن اینڈ ریجنل کنٹرولنگ اور پلاننگ یلئے سیٹیلائٹ کا ڈیٹا بہت کارآمد ہوتا ہے، اس سیٹیلائٹ سے سیلاب جیسی صورتحال سے متعلق ارلی وارننگ جاری کرکے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔
اس کی مددسے شہروں، جنگلوں کے پھیلاؤاور وہاں ہونیوالی تبدیلیوں کا بہتر اندازہ لگانا ممکن ہو گا۔یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹیلائٹ ہے، پہلاریموٹ سینسنگ سیٹیلائٹ 2018 میں چین کے سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق اس وقت پاکستان کے 5سیٹیلائٹ خلاء میں موجود ہیں۔

Leave a reply