چین میں سمندری طوفان سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
بیجنگ:(پاکستان ٹوڈے) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے 9 شہروں اور 54 کاؤنٹیز میں گزشتہ 4 دن سے ایسی تند و تیز ہواؤں کا ڈیرہ ہے جس کی شدت سمندری طوفان جیسی ہے اور جس نے معولات زندگی کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔
شدید موسم نے 31 مارچ سے اب تک 93 ہزار افراد کو متاثر ہوئے ہیں۔ ڈھائی ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ چھتیں اُڑ گئیں۔ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ مکانات گر گئے۔
سڑکوں پر جا بجا ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرے ہوئے ہیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم اور کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ زیادہ تر ہلاکتیں ملبے تلے دب جانے کے باعث ہوئیں۔
چین میں 13 سال بعد ایسا سخت موسم دیکھنے میں آیا ہے۔ سمندری طوفان جیسی ہواؤں کے ساتھ اولے برسے۔ موسمیاتی بیورو نے موسم کی شدید ترین وارننگ بھی جاری کی۔
بلقان:برفانی طوفان نےتباہی مچادی،لاکھوں افرادمتاثر
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی نےغیرملکی حکومت سےمددمانگ لی
اگست 21, 2024 -
عیدالاضحی پر شہر قائدکراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
جون 10, 2024 -
چین کے صوبے سیچوان میں خزانے کی دریافت
جون 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔