چین نے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا شنگھائی پلانٹ لگانے کے لیے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کر دیا

0
133

واشنگٹن: پینٹاگون کا ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ ہونے کی وجہ سے امریکی حکام ایلون مسک کے چین کے ساتھ تعلقات پر محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین نے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا شنگھائی پلانٹ لگانے کے لیے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کر دیا۔ ٹیسلا نے شنگھائی میں پلانٹ لگانے کے لیے کم شرح سود پر قرضے اور اخراج کریڈٹ کی پالیسی میں بھی تبدیلی کی۔

ٹیسلا کا شنگھائی پلانٹ امریکہ سے باہر کسی بھی ملک میں لگایا جانے والا پہلا بڑا پلانٹ ہے جس میں گزشتہ سال 9 لاکھ 47 ہزار گاڑیاں تیار کر کے مارکیٹ میں بھیجی گئی ہیں جوکہ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

امریکی میڈیا نے ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے چین کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو امریکہ کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

کمپنی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ سال کمپنی کی قدر میں 1.8 ملین سے زیادہ کا اضافہ شنگھائی پلانٹ سے ہوا اور چین ٹیسلا کے لیے کم لاگت میں زیادہ پروڈکشن کے لیے ایک بہترین سائٹ ہے کیونکہ اس سے کمپنی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

 

Leave a reply