چین کاٹرمپ پرغنڈہ گردی کاالزام:ورلڈٹریڈآرگنائزیشن میں شکایت درج کرادی

0
16

چین کاامریکی صدرڈونلڈٹرمپ پرغنڈہ گردی اور دھمکانے کا الزام، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں ایک اور شکایت درج کرادی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق چینی وزارت تجارت کاکہناہےکہ واشنگٹن ٹیرف میں 50فیصداضافہ کرکےغلطی پرغلطی کررہاہے،امریکابڑی معیشتوں پردھونس جمانےکی کوشش کررہاہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اُن کامزیدکہناہےکہ اپنےجائزحقوق اور مفادات کامضبوطی سےتحفظ کریں گے،کثیرالجہتی تجارتی نظام اورعالمی اقتصادی نظام کی مضبوطی کیلئےکوشاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکا چین سے زیادہ مصنوعات درآمد کرتا ہے اور اس کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ اس کی جی ڈی پی کا تقریباً 1 فیصد ہے۔
چین امریکا سے سویا بین اور طیاروں کے انجن درآمد کرتا ہے، جبکہ امریکا چین سے اینٹی گریٹڈ سرکٹس، دوائیاں، ٹیلی کام کے آلات، بیٹریاں، لیپ ٹاپس اور کھلونے بھی درآمد کرتا ہے۔

Leave a reply