چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن فائٹ ٹیسٹ میں ڈٹا رہا

0
3

انسان نے روبوٹ کو خوب پیٹا، روبوٹ کے بیلنس کا کڑا ٹیسٹ، چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن فائٹ ٹیسٹ میں ڈٹا رہا۔
چینی کمپنی یونی ٹری کا نیا ہیومنائیڈ روبوٹG1ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس روبوٹ کو بار بار لاتیں اور دھکے مار کر آزمایا گیا، لیکن ہر بار اس نے اپنا توازن بحال کر کے سب کو حیران کر دیا۔
ویڈیو کے آغاز میں جی ون روبوٹ اپنے ہلکے پھلکے ڈھانچے اور لچکدار حرکات کا مظاہرہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایک موقع پر یہ قالین پر پھسل کر گر بھی جاتا ہے، لیکن ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دوبارہ سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک ڈیمانسٹریٹر روبوٹ کو تقریباً 9 بار مختلف سمتوں سے زور دار لاتیں مارتا ہے، مگر جی ون روبوٹ ہر مرتبہ جھولنے کے باوجود گرتا نہیں اور فوراً توازن سنبھال لیتا ہے۔
یونی ٹری کا پرمننٹ میگنیٹ سنکرونس موٹرز، ڈوئل انکوڈر سسٹم اور پورے جسم کے کنٹرول فریم ورک کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اس کے جوڑ لمحوں میں مائیکرو ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، جس سے یہ بیرونی دباؤ کے باوجود توازن قائم رکھتا ہے۔

Leave a reply