چین کےوزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرنے کےلئے4روزہ دوے پر پاکستان پہنچ گئے۔
چینی وزیراعظم لی چیانگ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے،اسلام آباد پہنچنےپرمعززمہمان کے استقبال کےلئے ریڈ کارپٹ بچھا یاگیا۔
بچوں نے چینی وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر کابینہ اراکین کے ہمراہ گرم جوشی سے استقبال کیا۔مہمان کی آمد پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کو جہاز سے گاڑی تک خود پہنچایا۔ جہاں سے فل پروٹوکول کیساتھ روانہ کیا گیا۔لی چیانگ آج وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچیں گے جہاں انکو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
دونوں وزرائے اعظم چین پاکستان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جس میں سی پیک 2 کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل ہیں۔ تقریب میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ورچوئل افتتاح بھی شامل ہے۔
واضح رہےکہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا11برس بعدپاکستان کاپہلادورہ ہے۔
دوسری جانب چینی وزیراعظم لی چیانگ نےاپنےبیان میں کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23 وی میٹنگ میں شرکت کرنے پر خوشی ہے،اس دورے کے ذریعے میں دونوں ممالک میں وسیع ، گہرے تبادلوں کا منتظر ہوں، پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کو چینی عوام پسند اور سراہتے ہیں۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔