چین کے صوبے سیچوان میں خزانے کی دریافت

0
59

چین کے صوبے سیچوان میں خزانے کی دریافت۔

چین میں 3ہزار سال قبل دریائے مین جن کے کنارے سان ژن ژوئی تہذیب آباد تھی۔ اس تہذیب کی نسل نے ایک بڑا خزانہ کہیں چھپا دیا تھا۔ اس خزانے کا معمولی سا حصہ چین کے صوبے سیچوان میں بھی دریافت ہوا ہے۔

وہاں قیمتی پتھروں ، ہاتھی کے دانتوں سے بنے ہوئے خوبصورت نمونوں اور کانسی کی اشیا سے بھرے ہوئے صندوق ملے ہیں۔خزانے کے پہلے حصے کی دریافت 1939 میں اور پھر 1986 میں ہوئی تھی۔ ماہرین کے نزدیک یہ نمونے اہم نہیں، بلکہ اہم بات یہ ہے کہ یہ کس نسل نے، کس تہذیب کے لوگوں نے کب بنائے؟ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان نوادرات کا تعلق دریائے من چن پر آباد ترقی یافتہ من چن قوم سے ہو سکتا ہے، کیونکہ اس نسل نےدریا کے کنارے ہی ترقی کی اور پھر اچانک صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

وہ کیوں غائب ہوئے ؟اس بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا۔ ماہرین آثار قدیمہ اور تاریخ دان اس تہذیب کے خاتمے کی وجوہات کو روایتی جنگوں یا خشک سالی قرار دیتے ہیں مگر دریا کے قریب آباد قوم قحط کا شکار کیسے ہوئی؟ لہٰذاقرین قیاس یہی ہے کہ یہ قوم جنگجو قبیلوں پر مشتمل تھی اور علاقائی جنگوں کا شکار ہو کر صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی۔

Leave a reply