چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف، جواس کا تجربہ ہمیشہ کیلئے بدل دے گا

0
6

اے آئی چیٹ بوٹ کے صارفین کیلئے خوشخبری،چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر جواس کے استعمال کا تجربہ ہمیشہ کیلئے بدل دے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے،یعنی اس فیچر سے یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ،اے آئی چیٹ بوٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا (beta) ورژن میں موجود کوڈ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی ایپ میں بہت جلد صارفین دیگر افراد کو براہ راست ون آن ون یا گروپ میسجز بھیج سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ چیٹ جی پی ٹی ون آن ون چیٹ، گروپ میسجنگ اور بنیادی یوزر کنٹرولز سپورٹ جیسے دیگر افراد کو بلاک کرنا وغیرہ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔یہ فیچرز ابھی فعال نہیں، مگر ان سے عندیہ ملتا ہے کہ اس روایتی سنگل یوزر ماڈل کو زیادہ سوشل بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔یوں ڈائریکٹ میسجنگ کا اضافہ چیٹ جی پی ٹی کے موبائل تجربے کو مکمل طور پر بدل دے گا اور صارفین نا صرف اے آئی، بلکہ اس پلیٹ فارم کو دیگر افراد سے رابطوں یا ملکر کام کرنے کیلئے بھی استعمال کرسکیں گے۔

Leave a reply