چیٹ جی پی ٹی کو مکمل طور پر بدل دینے والا نیا فیچر متعارف

0
4

اوپن اے آئی کے صارفین کیلئے خوشخبری، چیٹ جی پی ٹی کو مکمل طور پر بدل دینے والا نیا فیچر متعارف، اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کو نیم خودمختار ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں تبدیل کر دے گا۔
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور کمپنی کے دیگر عہدیداران نے ایک لائیو سٹریم میں چیٹ جی پی ٹی کے اس نئے ایجنٹ ٹول کو استعمال کرکے دکھایا۔
انہوں نے دکھایا کہ کس طرح یہ نیا ٹول اوپن اے آئی کے آپریٹر ٹول کی طرح کام کرتا ہے ،جبکہ اس میں ڈیپ ریسرچ فیچر کو بھی مدغم کیا گیا ہے۔یہ چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ آپ کے کمپیوٹر پر تحریری پروموٹ اور اکاؤنٹس کے ذریعے حقیقی دنیا کے ٹاسک مکمل کرسکتا ہے۔مثال کے طور پر یہ آپ کے کیلنڈر کو منیج کر سکتا ہے، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کو چلا سکتا ہے اور ویب سائٹس میں اس طرح سرچ کرسکتا ہے، جیسے کوئی فرد کرتا ہے۔
اس نئے چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ کو فی الحال ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔چیٹ جی پی ٹی پرو، پلس یا ٹیم کے صارفین اس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی ٹول مینیو میں ایجنٹ موڈ کے ذریعے متحرک کرسکتے ہیں۔
ماہرین یہ چیٹ جی پی ٹی کا کوئی نیا یا عام فیچر نہیں ، بلکہ یہ اس اے آئی چیٹ بوٹ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

Leave a reply