
چیک باؤنس کیس میں بنگلہ دیشی عدالت نےکرکٹراور اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمان نےچیک باؤنس کیس میں جائیدادضبط کرنےکاحکم دیا۔
کرکٹرشکیب نے 2016 میں بنگلہ دیش کےعلاقےستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا جو 2021 سے غیر فعال ہے، مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے لیے تھے جو شکیب کی اس کمپنی نے بینک سے لیا تھا لیکن چیکس ناکافی فنڈز کی وجہ سے باؤنس ہو گئے تھے۔بنگلہ دیشی بینک نےشکیب اوران کی کمپنی کے3دیگرعہدیداروں کےخلاف مقدمہ دائرکیاتھا۔
شکیب الحسن عوامی لیگ سےوابستگی سےدھمکیاں ملنےکےبعدبنگلہ دیش سےباہرہیں،عدالت پہلےہی اس کیس میں شکیب کےوارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈاپورکی افغان قونصل جنرل سےاہم ملاقات
ستمبر 13, 2024 -
خلیل الرحمان قمرکیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی
اگست 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔