ڈالرکی قیمت اضافہ ،روپیہ گراوٹ کاشکار

0
60

ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونےسےروپیہ گراوٹ کاشکارہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.63 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 259 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 49 کروڑ 29 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,330 جبکہ کم ترین سطح 76,943 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply