ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ تگڑا

0
20

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی ہونےسےروپیہ تگڑاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.51 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر 45 پیسے سستا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 55 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 830 پوائنٹس کی کمی سے 79 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔153 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 241 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 49 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,971 جبکہ کم ترین سطح 79,841 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply