ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ تنزلی کاشکار

0
32

کاروباری ہفتےکےپہلےروزکرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونے سے روپیہ تنزلی کا شکار ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر13 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.57 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 615 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 228 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 98 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,214 جبکہ کم ترین سطح 78,545 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply