ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراوٹ کاشکار

0
35

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونےپرروپیہ گراوٹ کاشکارہوگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.69 روپے سے بڑھ کر 278.73 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر280 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔231 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 44 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 77,800 جبکہ کم ترین سطح 77,086 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply