کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافےکارجحان برقرارہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 277.67 روپے سے بڑھ کر 277.72 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر نمایاں تیزی کے بعد منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 86 ہزار 451 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا ۔اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 5 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 669 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 208 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 172 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 58 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 43 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,451 جبکہ کم ترین سطح 85,444 پوائنٹس رہی ۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔