ڈالرکی قیمت میں اضافہ

0
13

کاروباری ہفتےکےپہلےروزکرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونےسےروپےگراوٹ کا شکار ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروباری کےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.87 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 463 پوائنٹس تک پہنچا ۔ ٹریڈنگ کے دوران منافع کے حصول کے لیے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈرڈانڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ہنڈرڈانڈیکس 223 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔143 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 237 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 37 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 69 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,463 جبکہ کم ترین سطح 81,548 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply