
انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت کمی ہونےسےڈالرکےمقابلےمیں روپیہ تگڑاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروباری ہفتےکےپہلےروز کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں 30پیسےکی کمی ہوئی۔قیمت میں کمی کےباعث ڈالر 278روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح قائم کر لی ۔ ہنڈرڈانڈیکس ایک موقع پر 81 ہزار 428 پوائنٹس پر پہنچی ۔ اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1211 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 141 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 44 کروڑ 9 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 27 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,428 جبکہ کم ترین سطح 80,743 پوائنٹس رہی ۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان : ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25 کا شیڈول جاری
جولائی 5, 2024 -
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد اشیاء کا ملنا درد سر بن گیا
اپریل 16, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














