ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی

0
15

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہونےسےروپیہ مستحکم ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 365 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 234 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 33 کروڑ 45 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 78 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,842 جبکہ کم ترین سطح 81,183 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply