ڈالرکی قیمت میں کمی کارجحان برقرار

0
32

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہونےسےروپیہ تگڑاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.04 روپے سے کم ہوکر 277.91 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 82 ہزار پوائنٹس تک پہنچا ۔ ہنڈرڈانڈیکس 997 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔145 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 238 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 44 کروڑ 16 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 96 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,003 جبکہ کم ترین سطح 80,680 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply