ڈالرکےمقابلےمیں روپیہ تگڑا

0
43

ملکی معیشت کےلئے اچھی خبر،انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی آنےسےروپیہ تگڑاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.74 روپے سے کم ہوکر 278.66 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔172 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 198 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 27 کروڑ 67 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,241 جبکہ کم ترین سطح 77,595 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply