ڈربن:قومی ٹیم کی بھرپورمشقیں ، شاہین جنوبی افریقہ کوشکست دینےکیلئےعزم

0
5

ڈربن میں قومی ٹیم کی بھرپورمشقیں،شاہین جنوبی افریقہ کوشکست دینےکےلئےپرعزم ہیں۔
کروسیڈرزسپورٹس کلب میں شاہینوں نےجم کرپریکٹس کی،اوردوران ٹریننگ مقامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی۔
کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کوچز کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا۔
قومی سکواڈ نے تین گھنٹے پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا، پاکستانی ٹیم آج بھی مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر کنگز میڈ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
واضح رہےکہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےمابین 3ٹی ٹوئنٹی میچزکاآغازکل سےہوگا۔جس میں گرین شرٹس جیت کےلئےپرعزم ہیں۔

Leave a reply