ڈسکورپاکستان نے یوم آزادی کے موقع پرشاندار ملی نغمہ ریلیز کردیا

0
3

پاکستان کے نمبر ون انفوٹینمنٹ ٹی وی ڈسکورپاکستان نے اپنے وطن کے اٹھترویں یوم آزادی کے موقع پرشاندار ملی نغمہ ریلیز کردیا ہے۔
آباد رہے کے ٹائٹل سے یہ ملی نغمہ احمد نواز نے لکھا ہے، ڈسکورپاکستان کے سنگر شہروز انجم کی آواز میں ریکارڈ ہونے والے اس گانے کی موسیقی جوہرعلی نے ترتیب دی ہے۔
ہرطرف اس ملی نغمے کی دھوم مچی ہے، شہری اس نغمے کو یوم آزادی پر ایک بہترین تحفہ قرار دے رہے ہیں۔
شائقین اس نغمے کے لیریکس اور موسیقی کو بہت پسند کررہے ہیں، اور ڈسکورپاکستان کی اس کاوش کو وطن سے والہانہ محبت قرار دے رہے ہیں۔
شائقین کا کہنا ہے کہ جہاں بھی پاکستان کا نام آتا ہے، وہاں ڈسکورپاکستان کا نام آتا ہے۔یہ ملی نغمہ وطن سے محبت کے جذبے کو مزید اُبھارتا ہے۔
ڈسکورپاکستان کی طرف سے ریلیز ہونے والا یہ نغمہ ہرسووائرل ہے اور جشن آزادی کی تقریبات میں اسے قومی جذبے سے سنا جارہا ہے۔

Leave a reply