ڈسکور پاکستان ٹی وی کا کریڈٹ. خیبرپختونخواہ:سیاحوں کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ

0
57

دنیا بھ میں سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان کا گراف 20 درجے اوپر آنے کی بڑی خبر کے بعد اب یہ دوسری خبر بھی خوش آئند ہے کہ اس سیزن میں خیبرپختونخواہ میں سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

خاص طور پر 17 جون سے 19 جون تک عیدالضحٰی کی تعطیلات کے صرف 3 روز میں خیبرپختونخواہ کے پرفضا اور تاریخی مقامات کو 4لاکھ 85 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے وزٹ کیا ہے، جبکہ 22 جون کے ویک اینڈ تک یہ تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی۔

سیاحت سے وابستہ اداروں اور تنظیموں کے سروے کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے کام کرنے والے ڈسکور پاکستان چینل کی سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل نشریات نے سیاحوں کی کشش میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ تین روز میں ناران کاغان میں 1 لاکھ 74 ہزار سیاح سیروتفریح کےلئے مخلتف علاقوں سے وہاں آئے، گلیات میں 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاح، سوات مالم جبہ میں 46ہزار سے زائد جبکہ اپر دیر میں 23,000 سیاح خوبصورت مناظر اور موسم سے لطف اندوز ہونے کےلئے آئے۔ اور عید تعطیلات کو خوب خوشگوار بنایا۔

سیاحوں نے اعتراف کیا کہ ڈسکور پاکستان ٹی وی دیکھ کر سیاح بیشتر سیاحتی مقامات سے متعارف ہورہے ہیں اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں ڈسکور پاکستان ٹی وی کا اہم کردار ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق ڈسکور پاکستان ٹی وی کی طرف سے ملک بھر خاص طور پر شمالی علاقہ جات اور کے پی کے کے سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے کے بعد نہ صرف پاکستانیوں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی ان مقامات کی طرف رغبت میں اضافہ ہوا ہے۔

خاص طور پر 2022 میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں کاغان، ناران، چترال،گلیات، مالم جبہ،دیربالا اور دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر 88 لاکھ 59 ہزار سے زائد سیاح جبکہ اس سال تین سے چار ہزار غیر ملکی سیاح بھی اس صوبہ میں سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوئے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ ڈسکور پاکستان ٹی وی نہ صرف سیاحتی مقامات سے متعارف کرارہا ہے، بلکہ وہاں کی تاریخ، ثقافت، مقامی میلوں اور رسم و رواج سے بھی دنیا کو متعارف کرا رہا ہے، جس سے ان علاقوں کی کشش میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق صرف گلیات میں 2023 کے پہلے 8 ماہ میں 30 لاکھ سے زیادہ سیاح یہاں آئے۔ ٹورازم اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 2سال میں خیبرپختونخواہ میں سیاحوں کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ ڈسکور پاکستان ٹی وی کی ٹیمیں ملک بھر میں جاکر جسطرح سیاحتی اورتاریخی مقامات کو اپنے پروگراموں میں دنیا بھر کو دکھا رہی ہیں، اس سے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ یہ ٹی وی انکےلئے ایک مکمل ٹریول گائیڈ کا کام بھی کررہا ہے۔

Leave a reply