امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر اعلان آزادی کی دستاویز کے فاونڈنگ فادر تھامس جیفرسن اور قرآن مجید کے حوالے سے ڈسکور پاکستان ٹی وی کی ڈاکومنٹری امریکی حلقوں میں زیربحث ہے، واشنگٹن ٹائمز کے چیئرمین نے ڈسکورپاکستان کی ڈاکومنٹری کو مذہبی اور سیاسی رواداری کے فروغ کےلئے اہم قرار دیا۔
ڈسکور پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈس کے خالق امریکہ کے تیسرے منتخب صدر تھامس جیفرسن اور قرآن مجید کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم کا تذکرہ جہاں دنیا بھر کے مذ ہبی اور سیاسی حلقوں میں جاری ہے وہاں امریکہ کے یوم آزادی پر ایشیائی امریکی کمیونٹی کی جانب سے سٹار ڈم انٹرٹینمنٹ کے زیراہتمام واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ایک ایک تقریب کے دوران ڈسکورپاکستان ٹی وی کا شاندار انداز میں ذکرکیا گیا۔
امریکہ کے یوم آزادی پر منعقدہ اس تقریب میں ریپبلیکن پارٹی کے رہنما مسٹر مائیک کلانسی اور دوہزار چوبیس کےلئے امریکی کانگریس کے امیدوار مسٹر مائیک وین میٹرنے خطاب کیا۔ تقریب کے شرکا میں ایشیائی امریکیوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی، جن کا تعلق پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا اور بھوٹان سے تھا ۔
مہمان مقررین میں ڈسکور پاکستان کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی کاظمی ، پاکستان کے سابق سینیٹر ڈاکٹر اکبر خواجہ ، کیمونٹی راہنما جنید بشیر ، پاکستانی ایمبیسی کے سینئر سفارت کار بلال اکرم شاہ اورواشنگٹن ٹائمز کے چیئرمن مسٹر ٹام میکڈیویٹ شامل تھے۔
مسٹر ٹام میکڈیویٹ نے اپنے خصوصی خطاب میں امریکا کے فاونڈنگ فادرز کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکا کے تیسرے منتخب صدر تھامس جیفرسن پر ڈسکور پاکستان کی نیوز ڈاکومنٹری کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے اسے مذہبی اور سیاسی رواداری کے پس منظر میں انتہائی اہم قرار دیا۔
انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار علی کاظمی کی تحقیقی کوشش کو سراہتے ہوئے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اس سے استفادہ کریں اور امریکہ کے دستور اور اعلان آزادی کی دستاویز کا سنجیدگی سے مطالعہ کریں اور اس مناسبت سے تھامس جیفرسن کی قرآن مجید میں قانون کی کتاب کے طور پر دلچسپی کے شواہد پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔ مسٹر ٹام میکڈیویٹ نے جمہوری روایات اور مذہبی آزادیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ترقی کے لیے ایشیائی امریکیوں کے کردار کو سراہا ۔
انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ڈسکور پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈس کے خالق تھامس جیفرسن اور قرآن مجید کے حوالے سے نیوز رپورٹ میں لوگوں کی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ کے عوام تمام مزاہب، عقائد اور انکے ماننے والوں کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف اقوام اور ثقافتوں کے نمائندہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
تقریب کے اختتام پر ڈسکور پاکستان کے صدر ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی نے فنکاروں اور ایشیائی امریکی کمیونٹی کے ممتاز افراد میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ تقریب کے میزبان سٹارڈم انٹرٹینمنٹ کے روح رواں عامر تنویر نے ایشین امریکن کمیونٹی کے تعاون اور بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاک بھارت ٹاکرا،آج سابق اسٹارزمدمقابل ہونگے
جولائی 6, 2024 -
چین کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ
اپریل 9, 2024 -
وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا
اکتوبر 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔