ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے،محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )محسن نقوی نےکہاہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے۔
( عتیق ملک سے)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہواجس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےپاکستان ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کاجائزہ اور سنٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کوپاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہو گی۔ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹرز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے آئندہ کرکٹ سیریز کے بارے بریفنگ دی ۔
اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد ، مینجر نوید اکرم چیمہ،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نےشرکت کی۔
پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی شاندار رونمائی
اکتوبر 11, 2025جنوبی افریقہ کیخلاف پہلاٹیسٹ:پاکستان نےاسکواڈکااعلان کردیا
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سعودی عرب:مملکت آنیوالے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری
اپریل 17, 2025 -
جنوبی افریقہ سےسیریزجیتنےپروزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد
دسمبر 20, 2024 -
چین میں دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر دریافت
نومبر 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔