امریکی عوام نےڈونلڈٹرمپ کےحق میں فیصلہ دےدیاڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکی صدرمنتخب ہوگئے۔
صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار کامیاب ، امریکا کے 47 ویں صدرمنتخب ہوگئے ۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ نے277الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے،ڈونلڈٹرمپ دوسری بارامریکی صدرمنتخب ہوگئے۔امریکی عوام نےڈونلڈٹرمپ کےحق میں فیصلہ دےدیا۔
امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔
سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔
واضح رہےکہ نومنتخب امریکی صدرٹرمپ اس سےقبل 2016میں پہلی بارامریکہ کےصدرمنتخب ہوئےتھے۔اُس وقت ٹرمپ نےڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی ۔
ڈونلڈٹرمپ کی زندگی پرایک نظر:
ڈونلڈ جان ٹرمپ 14جون1946کو فریڈرک کرائسٹ ٹرمپ کے گھر پیدا ہوئے،ٹرمپ نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے معاشیات میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، اور ان کے والد نے انہیں 1971 میں اپنے رئیل اسٹیٹ بزنس کا صدر نامزد کیا۔
سابق دورحکومت میں ڈونلڈٹرمپ نےکئی مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کا حکم دیا ، فوجی فنڈز کا رخ امریکہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی طرف موڑ دیا۔ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کی اور امریکہ کو مجوزہ ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ تجارتی معاہدے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے ، اور ایران کے جوہری معاہدے سے الگ کر دیا۔
برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لباس پر تنقید کرنیوالوں پر ہاظم بنگوار کا کرارا جواب
مئی 15, 2024 -
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر:پاورڈویژن نےبجلی سستی کردی
نومبر 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔